سرکاری اسکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری

ہم نیوز  |  May 16, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزارت مذہبی امور نے سرکاری اسکیم کی حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ترجمان وفاقی وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ تشریف لائیں، جہاں سے ویکسین اور ضروری ادویات کی پیکنگ کروالیں، عازمین حج کو اطلاع بذریعہ ویب سائٹ اور ایس ایم ایس بھی کی جا رہی ہے۔

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے پہلی حج پروازیں 21 مئی کو روانہ ہوں گی، سیالکوٹ سے پہلی حج پرواز 22 مئی، ملتان سے 23 مئی اور کوئٹہ سے 24 مئی کو روانہ ہو گی۔

ترجمان کے مطابق رحیم یار خان سے پہلی حج پرواز 6 جون اور سکھر سے 7 جون کو روانہ ہو گی جب کہ آخری حج پروازیں20 جون کو اڑانیں بھریں گی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حاجی کیمپوں میں گردن توڑبخار، فلواو رپولیوکی حفاظتی ویکسین لگانے کا آغاز 17 مئی سے ہو گا، حاجی کیمپوں میں مفت کورونا ویکسین کاونٹرز بھی قائم ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق حج پروازسے 24 گھنٹے قبل پاسپورٹ، ٹکٹ، ویزہ اور شناختی لاکٹ وغیرہ حاجی کیمپوں سے فراہم کیے جائیں گے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کر دیا

وفاقی وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کی پروازوں سے واپسی کا آغاز 4 جولائی سے شروع ہو جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More