بالی وُڈ کے سپرسٹارز وکی کوشل اور سارہ علی خان کی نئی فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کا ٹریلر پیر کے روز یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے جسے اب تک 20 لاکھ کے قریب افراد کی جانب سے دیکھا جا چکا ہے۔دو منٹ کے دورانیے کے اس ٹریلر کے مطابق فلم کی کہانی انڈیا کے شہر اندور میں رہنے والے کپل (وکی کوشل) اور سومیا (سارہ علی خان) کے گرد گھومتی ہے جو اپنی شادی کے ابتدائی دنوں میں بہت خوش رہتے ہیں، لیکن اس کے بعد ان کی زندگی میں ایک خوفناک موڑ آتا ہے اور بات طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔طنز، مزاح اور غصے میں ڈوبے دونوں کرداروں کو سکرین پر لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں وکی کوشل اور سارہ علی خان کے علاوہ رکیش بیدی، شارب ہاشمی سمیت نیرج سود بھی موجود ہیں۔لکشمن اتیکر کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2 جون کو انڈیا سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔Iss baar, saari hadein hongi paar, jab divorce hoga sahparivaar.
Dekhiye #ZaraHatkeZaraBachke Trailer, Out Now!
- https://t.co/uPVvFbdw2i
In cinemas on 2nd June, 2023.@vickykaushal09 @SaraAliKhan #RakeshBedi #AnubhaFatehpuria @neerajsoodactor #KanupriyaShankarPandit… pic.twitter.com/3sHGyvRuHk
— Maddockfilms (@MaddockFilms) May 15, 2023
فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد سارہ علی خان نے اپنی ٹیم کے نام ایک جذباتی پیغام لکھا جس میں وہ کہتی ہیں کہ ’یقین نہیں آ رہا کہ یہ ختم بھی ہو گئی ہے۔ لکشمن اتیکر صاحب مجھے سومیا دینے کا شکریہ۔ ہدایات، صبر اور مدد دینے کا شکریہ۔ ہمیشہ سے مجھے سمجھنے اور مجھے بہتر سے بہتر کرنے پر ابھارنے کا شکریہ۔‘وکی کوشل کی اس سے قبل گزشتہ سال فلم ’گوندا نام میرا‘ ریلیز ہوئی تھی جبکہ وہ رواں برس ہدایتکار انوراگ کشپ کی فلم ’آلموسٹ پیار وِد ڈی جے محبت‘ میں بھی کیمیو رول کر چکے ہیں۔دوسری جانب سارہ علی خان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ’گیس لائٹ‘ تھی جس میں انہوں نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، تاہم فلم کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی تھی اور فلاپ ہوگئی تھی۔