قومی سلامتی کمیٹی، فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ہم نیوز  |  May 16, 2023

اسلام آباد: فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا کہ سیاسی مقاصد کی آڑ میں فوجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملکی دفاع اور سلامتی کے اداروں پر حملے نا قابل قبول ہیں، 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے نقصانات اور کارروائیوں سے متعلق شرکا کو آگاہ بھی کیا گیا۔

چیف جسٹس استعفیٰ دیں، ظلم دیکھیں، کسی کو تاحیات ضمانت، کسی کو تا حیات نااہل، مریم نواز

اجلاس کے حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر اور وزیراعطم میاں شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے اداروں پر حملہ افسوسناک ہے، قومی اہمیت کے حامل جناح ہاؤس کو بے دردی سے نذر آتش کیا گیا، 75 سال میں جو دشمن نہ کر سکا وہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنان نے کردیا۔

9مئی کے واقعات کی آزادانہ انکوائری کی جائے ، عمران خان

ذرائع کے مطابق شرکائے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا افواج پاکستان نے پر تشدد واقعات پر تحمل کا مظاہرہ کیا جو قابل ستائش ہے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More