یہ وہی چیف جسٹس ہیں جنہوں نے آدھی رات کو ان کے لیے عدالت لگائی، اعتزاز احسن

ہم نیوز  |  May 16, 2023

پیپلز پارٹی کے رہنما اور ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ لبرٹی سے کورکمانڈر ہاؤس تک ڈھائی گھنٹے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی،آئی جی پنجاب کو پکڑنا چاہیے کہ رکاوٹیں کہاں تھیں۔

ان کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اوربلاول بھٹو گزشتہ روزسپریم کورٹ دھرنے میں شریک نہیں تھے، مریم نواز، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ کے لہجے اور کلام کا مقصد کیا ہے؟انہوں نے سوالیہ لہجے میں کہاکہ ان کا مقصد چیف جسٹس کو ہٹانا نہیں ہے؟

انہوں نے کہاکہ یہ وہی چیف جسٹس ہیں جنہوں نے آدھی رات کو ان کے لیے عدالت لگائی،اسی چیف جسٹس کی وجہ سے عمران خان کی حکومت گئی۔

یہ لوگ اس وقت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے فیصلے پر ان کی تعریفوں کے پل باندھتے تھے،عدم اعتماد میں یہ لوگ چیف جسٹس کی وجہ سے کامیاب ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اب یہ چیف جسٹس رہ جاتے ہیں تو ان کو موت نظر آتی ہے، شہباز شریف، خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ اور مریم نواز کی خواہش ہے ان کو نااہل کیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More