آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہر کسی کو کہتا ہوں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

ہم نیوز  |  May 16, 2023

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ مجھے گُڈ ٹو سی یو کہنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہر کسی کو کہتا ہوں۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو ‘گُڈ ٹو سی یو’ کہنے پر تنقید کی وضاحت کردی۔

چیف جسٹس کی جانب سے یہ ریمارکس سوِل مقدمے کی سماعت کے دوران دیے گئے۔ چیف جسٹس نے وکیل اصغر سبزواری سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ایک وقت کے بعد آپ میری عدالت آئے ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ میں ہر ایک کا احترام کرتا ہوں۔ ادب واخلاق تو سب کیلئے ضروری ہیں، ادب و اخلاق کے بغیر مزہ نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری سے متعلق سماعت کے دوران چیف جسٹس نے عمران خان کی عدالت پیشی پر یہ ریمارکس دیے تھے۔ چیف جسٹس نے دورانِ سماعت عمران خان سے مخاطب ہوکر کہا تھا کہ ‘آپ سے مل کر خوشی ہوئی’۔

چیف جسٹس کے اس بیان پر انہیں حکومت کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More