فلسطینیوں کے اخراج کادن ’النکبۃ‘ منایا گیا

ہم نیوز  |  May 16, 2023

واشنگٹن :اقوام متحدہ کے زیراہتمام پہلی بار فلسطینیوں کے اخراج کا دن ’النکبۃ‘ منایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی علاقوں کی یہودی اور عرب ریاستوں میں تقسیم کے 75 برس مکمل ہونے پر’یوم النکبۃ‘ منایا گیا۔ ’النکبۃ‘ 7 لاکھ فلسطینیوں کےاخراج کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 1948 میں اپنے گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

فلسطینیوں کے لیے ’النکبۃ‘ کی یاد گاری تقریب میں کوئی امریکی سفارت کار شریک نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس حوالے سے فلسطینی سفیر نے کہا کہ یہ دن منانا تسلیم کرنا ہے کہ اقوام متحدہ فلسطینی عوام کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

منتظمین نے کہا کہ ’النکبۃ‘ کا دن منانے کا مقصد فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی ناانصافی کی یاد دہانی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More