پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ بھی گرفتار

ہم نیوز  |  May 16, 2023

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پولیس نے شہریار آفریدی کو ہی نہیں بلکہ ان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے حالانکہ سیاست میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ جیسے لوگ اقتدار میں آئیں تو یہی ہوتا ہے جو اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

sayedzbukhari: Ex-interior minister Shehryar Afridi has been picked up this time.. not alone but along with his wife who has no political role.This is what happens when goons like Rana Sana come in power who will go to any extent to please their masters…

— Zulfi Bukhari Updates (@zulfi_bukhari) May 15, 2023

واضح رہے کہ شہریار آفریدی کو بھی رات گئے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More