ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک

ہم نیوز  |  May 16, 2023

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاسٹل میں اچانک آگ لگ گئی اور افراد عمارت میں پھنس گئے تھے تاہم ریسکیو اہلکار عمارت میں پھنسے 52 افراد کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔

حکام کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے بعد سے درجنوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ شبہ ہے ہاسٹل میں آگ جان بوجھ کر لگائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاسٹل میں آگ لگنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور جلد وجہ معلوم کر لی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More