پٹرول 12 روپے ، ڈیزل 30 روپے فی لٹر سستا

ہم نیوز  |  May 15, 2023

حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12روپے فی لیٹرکی کمی کااعلان کیا گیا۔پیٹرول کی نئی قیمت 270روپے فی لیٹر کر دی گئی۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258روپے ہوگی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں12 روپے فی لیٹر کی کمی کااعلان کیا گیا۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 12روپے فی لیٹر کمی کااعلان کیا گیا ، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی۔

اس موقع پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ٹرانسپورٹرز سے کرایوں میں کمی کی اپیل بھی کردی۔انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے باوجود عوام کوریلیف دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔عوام نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کے حکومتی اقدام کو سراہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More