احتجاجی دھرنا ختم کرنیکا اعلان، عدالت کی قدر و منزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، فضل الرحمان

ہم نیوز  |  May 15, 2023

اسلام آباد: حکمران جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر دیا جانے والا احتجاجی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کسی پر انصاف کی ذمہ داری ہو تو ہر فریق کو ایک جیسی توجہ دینی چاہیے، ہم عدالت کی قدر ومنزلت بحال کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا آج عوام کے سمندر نے بتا دیا ہے کہ فیصلہ عوام کو کرنا ہے، ساری پولیس اور رینجرز ہٹ جائے ہم اس سپریم کورٹ کی عمارت کی حفاظت کریں گے، کوئی مائی کا لعل میلی آنکھ سے بھی اس عمارت کو نہیں دیکھ سکے گا، اب فیصلہ پاکستان کےعوام نے کرنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا آج اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگی ہے، عدلیہ کا احترام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اسلام نے عدل و انصاف کا حکم دیا ہے، پرویز الہیٰ کو پنجاب حکومت دی گئی تو پنجاب اسمبلی توڑ دی گئی، پنجاب اور کے پی اسمبلیاں نہ توڑی جاتیں تو آج بحران نہ ہوتا۔

انہوں نے کہا عدلیہ کا وقار اتنا بڑا ہے کہ اگر چند لوگوں کو مائنس کر دیا جائے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا، منصف کسی کو کوئی اشارہ دے سکتا ہے نہ اس کے ساتھ بات کر سکتا ہے،

مولانا فضل الرحمان نے کہا پارلیمان اور سیاستدانوں کی تذلیل نہ کی جائے، تمام ادارے اپنے اختیار میں رہ کر فرائض انجام دیں، پاکستان کے انتظام کا فرض وزیراعظم اور پارلیمان کے پاس ہے۔

9مئی کے واقعات کی آزادانہ انکوائری کی جائے ، عمران خان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا 2018 کے الیکشن میں دھاندلی کئی گئی، ہم نے احتجاج کر کے کہا تھا 2018 کے انتخابات میں دھاندلی کی گئی، ہم نے ملک میں ملین مارچ کئے لیکن اس وقت کوئی سوموٹو نہیں لیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More