پولیس لال حویلی میں داخل ہوگئی

ہم نیوز  |  May 15, 2023

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سینکڑوں ایلیٹ اور فورسز کے اہلکار لال حویلی میں داخل ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ مجھے اور راشد شفیق کو گرفتار کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد میں بھی انہوں نے کل کارروائی کی ۔

ہم نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی ہم سیاست دیانتداری سےکرتے ہیں، حالات کو جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے ،انکی خواہش ہے کہ ہم وہ کام کریں  جس سے قومی نقصان ہو ۔

ہم مر جائیں گے لیکن قومی نقصان نہیں کریں گے ،ہم عمران خان کیساتھ ہیں اگر یہ ہمارا جرم ہے تو ہم گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔

لال حویلی میں توڑ پھوڑ غیر آئینی ہے،ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم نے کوئی توڑ پھوڑ نہیں کی ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More