آئی سی سی نے نئے کرکٹ قوانین متعارف کرادئیے

ہم نیوز  |  May 15, 2023

آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کر دیں۔

پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں دبئی میں ہونیوالے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے دوران کی گئیں۔

نئی پالیسیوں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویو کےدوران ایمپائر کی جانب سے دیا جانے والا سافٹ سگنل ختم کر دیا گیا، سافٹ سگنل کے خاتمے کا اطلاق یکم جون سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔

اب ٹی وی امپائر کے ریویو کے دوران امپائر سافٹ سگنل نہیں دے گا، آن فیلڈ امپائر فیصلے سے پہلے ٹی وی امپائر کےساتھ مشاورت کرے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں ہائی رسک انجری پوزیشن والے پلیئرز کے لئے ہیلمٹ پروٹیکشن کو لازمی قراردیا گیا، فاسٹ باؤلرز کا سامنا کرتے وقت بیٹرز ہیلمٹ لازمی پہنے گا جبکہ وکٹ کیپر اسٹمپس کے قریب کھڑا ہو تب ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔

دوسری جانب بیٹرز کےقریب کھڑے فیلڈر کے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، فری ہٹ پر گیند اسٹمپس کو لگنے کے بعد بننے والا رن اب باقاعدہ رن شمار ہوگا۔

Three new changes announced to the Playing Conditions ahead of the #ENGvIRE Test and #WTC23 final 🚨https://t.co/N0PNSVGC5q

— ICC (@ICC) May 15, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More