پری مون سون بارشیں کب سے شروع ہونگی؟ماہر موسمیات نے بتا دیا

ہم نیوز  |  May 15, 2023

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کےمطابق جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ابرآلود موسم کے باوجود حبس کی کیفیت ہے، بحیرہ عرب میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، سمندری ہواؤں کےباعث نمی کا تناسب زائد رہتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونےسےگرمی کی شدت 4 سے 5 ڈگری زیادہ ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے چند علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

جواد میمن کا کہنا ہےکہ ایل نینو سرگرم ہونے پر سندھ اور بلوچستان میں معمول سےکم بارشیں ہوسکتی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More