جنوبی کوریا سے پاکستان کو قرض کی ادائیگی میں ریلیف مل گیا

ہم نیوز  |  May 15, 2023

اسلام آباد: جنوبی کوریا نے پاکستان کو قرضوں میں بڑا ریلیف دیتے ہوئے ایک کروڑ 91 لاکھ ڈالرز سے زائد قرض کی ادائیگی مؤخر کردی ہے۔

اس ضمن میں جاری کردہ سرکاری اعلامیے کے مطابق جنوبی کوریا کو ادائیگی چھ سال کی مدت میں کی جائے گی جب کہ رقم کی ادائیگی جولائی اور دسمبر 2021 کے درمیان ہونا تھی۔

سرکاری اعلامیے کے تحت حکومت نے جی 20 قرض مؤخر اقدام کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس اقدام سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی فوری کمی واقع نہیں ہو گی۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اب تک 3 ارب 65 لاکھ 30 ہزار ڈالرز قرض کی ادائیگی میں ریلیف حاصل کرچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More