چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کی قرارداد منظور

ہم نیوز  |  May 15, 2023

 قومی اسمبلی نے چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے خلاف ریفرنس لانے کی قرارداد نے منظور کر لی۔

اسپیکر قومی اسمبلی  راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں  جاری اجلاس میں  چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی  جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس کو حتمی شکل دینے کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

مختلف جماعتوں کے ارکان خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا حصہ ہوں گے، کمیٹی کی تشکیل کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کی تحریک آج ہی قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے،مختلف جماعتوں کے ارکان کمیٹی کے اختیارات سے متعلق مسودہ تیار کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More