بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت دائر کر دی

ہم نیوز  |  May 15, 2023

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے القادر ٹرسٹ کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت دائر کر دی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست خواجہ حارث، انتظار پنجوتہ اور علی اعجاز بٹر کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔ نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں۔ نیب کی طرف سے گرفتاری کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی تمام مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 17 مئی تک کسی بھی مقدمے سے گرفتاری سے روک دیا تھا۔ تین رکنی خصوصی بینچ نے القادر ٹرسٹ میں دو ہفتوں کیلئے ضمانت منظور کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More