ہم نیوز | May 15, 2023
پی ڈی ایم کی دھرنے کی کال پر جے یو آئی (ف) اور دیگر جماعتوں کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے ریڈ زون میں داخل ہونے پر اسلام آباد پولیس کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہوگئے ہیں، صورتحال پرامن ہے، عوام پرامن رہیں اور تعاون کریں۔
دہشت گردی کے خدشات موجود ہیں، عوام اجتماع والے مقامات سے دور رہیں،واضح رہے کہ کارکنوں کی ایک بڑی تعداد سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ چکی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More