اے این پی کا کل ہونے والے احتجاج میں شرکت کا اعلان

ہم نیوز  |  May 14, 2023

پشاور: (عثمان سلطان) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پی ڈی ایم کی جانب سے کل کیے جانے والے احتجاج میں شرکت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی خان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے حوالے سے پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہمارا مؤقف یہ تھا کہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائے گا، اب پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اے این پی کل ہونے والے احتجاج میں شرکت کر ے گی۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد پارٹی بھی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More