قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان

ہم نیوز  |  May 14, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم دسمبر 2023 سے جنوری 2024 میں آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔

ٹیسٹ سیریز کو بینو قادر ٹرافی کے نام سے منسوب کیا گیا ہےاور یہ سیریز تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ پرتھ، میلبرن اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر پرتھ اسٹیڈیم ، دوسرا 26 سے 30 دسمبر میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم جب کہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More