اے این پی کا پی ڈی ایم احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

ہم نیوز  |  May 14, 2023

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کا کل ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا اعلان۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی ترجمان اے این پی ثمر ہارون بلور نے بتایا ہے اے این پی کل سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہیں کرے گی۔

ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ اے این پی کو اب تک احتجاج میں شرکت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی ہے۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کی کال کے بعد ملک بھر سمیت بلوچستان سے بھی احتجاج میں شرکت کیلئے قافلے اسلام آباد کی طرف روانہ ہوگئے۔ اسلام آباد کیلئے روانہ ہونے والے قافلے پیر کی صبح تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

دوسری طرف اسلام آباد میں آج پی ڈی ایم جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں میں کل کے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کل بروز پیر اسلام آباد میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More