موسم گرما میں تیزی سے وزن کم کرنے والا بہترین پھل

ہم نیوز  |  May 14, 2023

خربوزے کی نسل گرما کو گرمیوں میں وزن کم کرنے کیلئے ماہرین نے بہترین پھل قرار دیا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق گرما ایک خوش ذائقہ پھل ہے جس میں فیٹ اور کاربو ہائیڈریٹس نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ اگر کوئی ڈائیٹ پلان کے تحت اپنا وزن کم کرنا چاہتا ہے تو گرمیوں میں دوسری غذاؤں اور سبزیوں کی بہ نسبت گرما کھانا زیادہ مفید قرار دیا گیا ہے۔

اسی کے ساتھ گرما کے کئی فوائد ہیں، گرما بلڈ پریشر کنٹرول رکھنے، دمے پر قابو پانے اور کینسر کی روک تھام کیلئے بہترین پھل ہے۔ اسی طرح گرما کھانے سے ہاضمے میں بہتری، پٹھوں کی مضبوطی اور قوت مدافعت بھی بڑھتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ اپنی جلد اور بالوں کے حوالے سے پریشان رہتے ہیں انکے لیے بھی گرما مفید ہے۔ گرما میں وٹامن سی اور وٹامن اے موجود ہوتے ہیں جو بالوں اور جلد کے ٹشوز کیلئے ضروری ہیں۔ گرما میں موجود معدنیات اور وٹامنز کی ایک رینج بالوں کو گرنے سے بھی روکتی ہے۔

جہاں غذائی ماہرین کی جانب سے گرما کھانے کے فوائد بیان کیے گئے ہیں وہیں کچھ احتیاطی تدابیر بھی  بتائی گئی ہیں۔ ماہرین کے مطابق بہت زیادہ گرما کھانے سے گردوں کی بیماری ہائپر کلیمیا ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More