کراچی میں فائرنگ، 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  May 14, 2023

کراچی: شہر قائد میں چند گھنٹے کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی میں رات گئے چند گھنٹوں میں مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے۔ جس میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ فائرنگ کے واقعات ملیر، سرجانی ٹاؤن، ڈیفنس اور بلدیہ ٹاؤن میں پیش آئے۔

ملیر سعودآباد میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ گلشن سرجانی میں پٹرول پمپ کے قریب کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ڈیفنس فیز 6 کے ایک گھر میں مبینہ طور پر اتفاقیہ گولی چلنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی جبکہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے گلشن غازی کے قریب گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کو دیور نے قتل کیا اور واردات کے بعد فرارہو گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More