نادرا نے نئی سہولت متعارف کرا دی

ہم نیوز  |  May 14, 2023

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئی سہولت متعارف کرا دی۔

نادرا کی جانب سے سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور نادرا نے بچوں اور خواتین کے تحفظ کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے جنسی مجرموں کی فوری شناخت کے لیے قومی رجسٹری کا اجرا کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ نئی سہولت کی مدد سے جنسی جرائم میں سزا یافتہ افراد کی شناخت اور ٹریکنگ کی جا سکے گی جبکہ گھر، مدرسہ، کالج، یونیورسٹی یا کہیں بھی ملازم رکھنے سے پہلے متعلقہ شخص کا شناختی کارڈ نمبر بھیجنے سے آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی فرد سے متعلق جاننے کے لیے کہ کہیں وہ جنسی مجرم تو نہیں 7000 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کیا جاسکے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More