ہم نیوز | May 13, 2023
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیر کے روز سپریم کورٹ کے باہرپرامن احتجاج ریکارڈ کرایاجائےگا،عوام شرکت کیلئےپہنچیں۔
ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتوں کی جانب سے مجرم کو تحفظ دیا جارہا ہے،ہم نے اپنے ملک کے اداروں کاتحفظ کرنا ہے۔ایک مجرم کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہےتاکہ وہ آئند ہ بھی ملک کی معیشت کو تباہ کرے۔
وکلا کو بھی اپنے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں،ہم پہلے بھی میدان میں رہے،اب ایک بار پھر میدان میں آنے کی ضرورت ہے،انصار الاسلام کے سالار اور رضاکارنظم کو برقرار رکھنے کیلئےپہنچیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More