انتہائی مطلوب دہشتگرد عصمی عرف وفا مارا گیا

ہم نیوز  |  May 13, 2023

سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، مارے جانے والے 6دہشتگردوں میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کا اہم دہشتگرد سرغنہ عصمی عرف وفا ہلاک ہوگیا۔

ہم نیوز کے مطابق ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری ، قتل و غارت اور اغوا برائے تاوان کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھا،دہشتگرد نے اپریل 2019میں مسافروں سے بھری بس کو بوزی ٹاپ پر حملہ کر کے بھاری جانی و مالی نقصان کیا ۔

ہلاک دہشتگرد نے اکتوبر 2020میں کئی دیگر گاڑیوں کو بوزی ٹاپ پر گھات لگا کر نشانہ بنایا ،ہلاک دہشتگرد نے جون 2021 بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا ۔

ہلاک دہشتگرد اسی سال نومبر میں بھی ہوشاب میں ہی سیکیورٹی فورسز کےساتھ شدید جھڑپ کا حصہ بنا۔مئی 2022 میں بھی ہلاک دہشتگرد نے ہوشاب میں فائرنگ کے متعدد واقعات میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More