نیب حراست میں بھی عمران خان رابطے میں تھے، وکیل نے بھانڈا پھوڑ دیا

ہم نیوز  |  May 13, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نیب حراست میں ہونے کے باوجود اپنے وکیل بابر اعوان سے بھی رابطے میں تھے، بابر اعوان نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق عرب نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ گرفتاری کے روز عمران خان کو ٹی وی تک رسائی نہیں تھی۔

عرب نیوز کے رپورٹر نے پوچھا کہ آپ کو کیسے پتا چلا کہ عمران خان کو ٹی وی تک رسائی نہیں تھی؟ اس پر بابر اعوان نے کہا کہ میں اسی شہر میں رہتا ہوں، ہمیں رابطے کرنے کے سارے طریقے معلوم ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے سپریم کورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کا انھیں علم ہی نہیں تھا، وہ تو حراست میں تھے۔

بابر اعوان نے عرب نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بھانڈا پھوڑ دیا pic.twitter.com/D4JR8zzNDO

— Geo News Urdu (@geonews_urdu) May 13, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More