آرمی تنصیبات پر مزید حملوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا ،آرمی چیف

ہم نیوز  |  May 13, 2023

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے پشاور کورہیڈکوارٹرز کادورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی کیخلاف اٹھائے گئےاقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔

آرمی چیف نے دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کوسراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہم امن واستحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، امن واستحکام کے عمل کو خراب کرنے والوں کیلئے کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔

آرمی تنصیبات پر مزید حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More