ہم نیوز | May 13, 2023
گزشتہ شب پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بحال ہوگئی تھی تاہم صارفین کو سوشل میڈیا سائٹس استعمال کرنے میں تاحال دشواری کا سامنا ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک سوشل میڈیا بحالی کی ہدایات نہیں ملیں۔
یاد رہے حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس محدود کی گئی تھی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More