’دہلی میں پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تیاریاں‘

اردو نیوز  |  May 13, 2023

انڈین میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور ان کے دوست راگھو چڈھا کی سنیچر کو منگنی ہونے جا رہی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی منگنی کے لیے دہلی میں کناٹ پیلس کے کپور تھلہ ہاؤس تیاریوں کی ویڈیو بھی گردش کر رہی ہے جس سے ان افواہوں کو تقویت ملتی ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل کپور تھلہ ہاؤس کی ایک نئی ویڈیو میں لوگوں کو ڈیکوریشن کا سامان لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے اور ویڈیو کے نیچے لکھا ہے کہ ’ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب کا مقام کپور تھلہ ہاؤس۔‘

کہا جا رہا ہے کہ پرینیتی اور راگھو منگنی پر روایتی لباس پہنیں گے۔ راگھو اپنے ماموں فیشن ڈیزائنر پون سچدیوا کی ڈیزائن کردہ اچکن زیب تن کریں گے، جبکہ پرینیتی منیش ملہوترا کا تیار کردہ لباس پہنیں گی۔

پرینیتی چوپڑا مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا کی کزن ہیں اور رپورٹس کے مطابق وہ سنیچر کو دہلی پہنچیں گی۔‘

ہندوستان نے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ ’پرینکا تھوڑی دیر کے لیے دہلی آئیں گی اور انہوں منگنی میں شامل ہونے کے لیے تمام کام ملتوی کر دیے ہیں۔ وہ سنیچر کی صبح دہلی پہنچیں گی۔ ان کے شوہر نک جونز ان کے ساتھ نہیں ہوں گے اور ابھی یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ اپنی بیٹی مالتی کو ساتھ لائیں گی یا نہیں۔‘

’اس وقت پرینیتی دہلی میں ہیں اور سارے انتظامات کی نگرانی کر رہی ہیں۔ وہ اس منگنی کو خفیہ نہیں رکھ رہیں لیکن چاہتی ہیں کہ اس رشتہ دار اور قریبی دوست ہی شرکت کریں۔‘

پرینیتی کی آخری فلم ’اونچائی‘ تھی جس کی کاسٹ میں ان کے علاوہ امیتابھ بچن، بومن ایرانی اور انوپم کھیر بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ وہ دیگر فلموں ’چمکیلا‘ اور ’کیپسول جِل‘ میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More