کپڑے، بستر، لوٹا اور لکس صابن لے کر آئیں، جے یو آئی کی کارکنوں کو ہدایت

ہم نیوز  |  May 13, 2023

جے یو آئی نے پیر کو سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دینے کے لئے کارکنوں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

ہدایت نامہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے جنرل سیکرٹری کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، اس میں کارکنوں کو نظم و ضبط کی پابندی کا حکم دیا گیا۔

احتجاجی شرکاء کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ اپنی بساط کے مطابق اپنے ضلعی امیر کو اتوار بوقت عصر سے قبل چندہ جمع کروا دیں۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ اپنے ساتھ ضروری سامان بشمول کپڑے، بستر، لوٹا اور لکس صابن لے کر آئیں۔

جے یو آئی نے کہا کہ اپنے موبائل کا چارجر ضرور رکھیں اور ساتھیوں سے مانگنے سے گریز کریں۔جمعیت کے جھنڈے والا بیج اپنی قمیض پر لگا کر رکھیں، چھٹی ہدایت کو بریکٹ میں لکھا گیا کہ (خود ہی سمجھ جائیں، بعد میں شور مت ڈالیں)۔

آخر میں کہا گیا کہ جب تک امیر احتجاج ختم کرنے کا اعلان نہ کریں اپنی اپنی جگہ پر موجود رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More