پی سی بی نے قومی ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کو 2 سال کا کنٹریکٹ دے دیا

ہم نیوز  |  May 13, 2023

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کو 2 سال کا کنٹریکٹ دے دیا۔

گرانٹ بریڈبرن کو ابتدائی طور پر نیوزی لینڈ سیریز کے لیے ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا، وہ 2018 سے 2020 تک پاکستان کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں۔

اس موقع پر گرانٹ بریڈ برن کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسی باصلاحیت ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے نیا پلیئنگ اسٹائل پیش کردیا ہے جو پاکستان وے کہلائے گا،مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہم ایسی لیگیسی چھوڑنا چاہتے ہیں کہ دنیا کہے کہ وہ پاکستان کے انداز میں کھیلنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More