صرف چار دن میں ملکی قرضوں میں 252 ارب روپے اضافہ

ہم نیوز  |  May 13, 2023

ملک میں چار دن تک جاری رہنے والے سیاسی عدم استحکام سے تاجروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کی گرفتاری سے سپریم کورٹ کے فیصلے تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ملکی معیشت کے قرضوں میں 252 ارب روپے کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کو 62 ارب 61 کروڑ چار لاکھ بیالیس ہزار 336 روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

روزنامہ دنیا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سیاسی عدم استحکام کے دوران ڈالر کی قدر میں 15، برطانوی پاؤنڈ 17 روپے جبکہ سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں چار چار روپے اضافہ ہوا۔

عمران خان کو ضمانت ملنے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 14 روپے، برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 19 روپے، سعودی ریال کی قدر میں 4 روپے جبکہ اماراتی درہم کی قدر میں تین روپے کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More