سرینگر ہائی وے میدان جنگ بن گیا، پولیس اور کارکن آمنے سامنے

ہم نیوز  |  May 12, 2023

اسلام آباد سرینگر ہائی وے پر پولیس اور کارکن آمنے سامنے ہیں، پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کی جانب سے کارکنوں پر شیلنگ کی جا رہی ہے جبکہ کارکن جواب میں پولیس پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے کارکنوں کو اسلام آباد ہائی کورٹ جانے سے روکا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذہے،شہری قانونی عمل میں رکاوٹ نہ بنیں،ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہناہے کہ پولیس قیام امن عامہ کو یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہے۔

پولیس نے شہریوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف میں جانے سے گریزکرنے کا کہا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More