پاکستان میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا جماعت نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ہم نیوز  |  May 12, 2023

امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدنت پٹیل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے حالات کی نگرانی کر رہے ہیں،مضبوط جمہوری پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار، اصولوں کی پاسداری اور قانون کا احترام دیکھنا چاہتے ہیں، کئی معاملات پر پاکستان سے بات چیت جاری ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلے کہہ چکے ہیں ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت پر پوزیشن نہیں رکھتے، پوری دنیا میں جمہوری اقدار کی عزت اور قانون کی حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہی کیا دنیا کے کسی ملک میں ہمارا کوئی پسندیدہ امیدوار یا پسندیدہ جماعت نہیں ہے، آزاد میڈیا بہتر جمہوری معاشرہ تشکیل دیتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More