مزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے، اسحاق ڈار

ہم نیوز  |  May 12, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے، وفاقی بجٹ 9 جون کو پیش کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امید ہے چین پاکستان کا مزید 2.4 ارب ڈالر قرضہ رول اوور کر دے گا جبکہ مئی اور جون میں 3.7 ارب ڈالر ادائیگیوں کی کوئی پریشانی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کہنے پر پیشگی اقدامات کیے گئے لیکن اب مزید نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر مزید مشکل فیصلے نہیں کر سکتے لیکن آئی ایم ایف نے معاہدہ کرنا ہے تو کرے اور اگر نہیں چاہتا تو نہ کرے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More