اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کارکنان کو آج سری نگر ہائی وے پہنچنے کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی نے کارکنان کو پارٹی چیئرمین عمران خان سے اظہار یکجہتی کے لیے دوپہر 11 بجے سری نگر ہائی وے جی تھرٹین اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دیا اور پیشی کے بعد عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سپریم کورٹ کے حکم کے بعد آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے۔