ڈاکٹر شیریں مزاری گرفتار

ہم نیوز  |  May 12, 2023

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو گھر پر چھاپہ مار کر حراست میں لیا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا گیا اس موقع پر خواتین پولیس اہلکار بھی موجود تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اس سے قبل پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی رہنما اسد عمر، فواد چودھری، محمد علی، اعجاز چودھری سمیت متعدد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More