ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی

ہم نیوز  |  May 12, 2023

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہو گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 7 کروڑ 40 لاکھ ڈاکر کم ہو گئے ہیں۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر کی سطح سے کم ہو کر 9 ارب 99 کروڑ ڈالر پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More