پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے، امریکہ

ہم نیوز  |  May 12, 2023

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی امور پر اہم شراکت داری ہے اور پاکستان کے ساتھ کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوشحال، محفوظ اور جمہوری پاکستان امریکہ کے مفاد میں ہے جبکہ نجی سیکٹر کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے تیل کی سپلائی کے لیے روس کو ناقابل بھروسہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سستے ایندھن کے حصول کے لیے مختلف ملکوں کے مسائل کو سمجھتے ہیں لیکن تیل کی سپلائی کے لیے روس ناقابل بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے روسی تیل کو کم قیمت پر خریدنے کے لیے ملک زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More