اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے پولیس لائنز پہنچ گئے ہیں۔
اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہونے والی ملاقات میں عمران خان کی خیریت دریافت کریں گے اور صورتحال پر گفتگو بھی ہو گی۔
سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اس سے قبل بھی متعدد دیگر لوگ پولیس لائنز پہنچے تھے جن میں وکیل نعیم حیدر، انتظار حسین اور فیصل چودھری ایڈووکیٹ شامل ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے سیف اللہ نیازی بھی پولیس لائنز پہنچ چکے ہیں۔