ہم نیوز | May 11, 2023
لندن: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ دانشمندی غالب آگئی۔
برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے اور ساتھ ہی برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی خبر کا اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More