کارکن پر امن رہیں ، عمران خان کی ہدایت

ہم نیوز  |  May 11, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نےکارکنان کو پُرامن رہنے کی ہدایت کردی

ہم نیوز کے مطابق عمران خان نے سماعت کے موقع پر کہا کہ ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچانا چاہیے،کارکنان پرامن ہو جائیں ، ملک میں انتشار نہیں صرف الیکشن چاہتے ہیں ،کل وکلا نے مجھے بتایا انتشار ہورہا ہے۔

عدالت میں لوگ انصاف کیلئے آتے ہیں ،جو عدالت کہے گی ہر کیس میں پیش ہوں گا، جو کچھ ملک میں ہوا اس پر میں معذرت چاہتا ہوں۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے کہاکہ تینوں ججز چاہتے ہیں آپ قانون پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائیں،آپ براہ مہربانی اپنا کردار ادا کریں اور تعاون کریں،میری درخواست ہے کہ مہربانی مخالفین سے مذاکرات کریں۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ایک درخواست ہے مجھے گھر جانے دیا جائے،چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے ایک میسج آیا کہ آپ کا گھر بھی جل سکتا ہے۔

اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہائیکورٹ کو دن11بجے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایات دیتےہیں ،

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ہم سیکیورٹی چاہتے ہیں ،اٹارنی جنرل آپ گرنٹیئر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More