خوش قسمت ہیں، آپ سے بدتر دوسرے رہنماؤں کے ساتھ ہوا، جسٹس اطہر من اللہ کا عمران خان سے مکالمہ

ہم نیوز  |  May 11, 2023

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ خوش قسمت ہیں، آپ سے بدتر دوسرے رہنماؤں کے ساتھ ہوا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے یہ بات دوران سماعت اپنے ریمارکس میں کہی جب کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے روسٹرم پہ آکر کہا مجھ پر سو سے زائد مقدمات بنائے گئے، میں نے ان کو کہا کہ مجھے وارنٹ دکھائیں۔

عمران خان نے دوران سماعت عدالت عظمیٰ سے کہا ایک پارٹی جو الیکشن چاہتی ہے وہ انتشار کیوں چاہے گی؟  انتشار وہ چاہتے ہیں جو الیکشن نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا مجھ پر دہشت گردی سمیت کئی مقدمات درج ہیں۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے اس پر کہا آپ ایسا نہ کہیں، میڈیا موجود ہے ، احتیاط سے بات کریں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس پر کہا یہاں میڈیا موجود ہے پیغام دینا چاہتا ہوں، میں نے کبھی انتشار کی بات نہیں کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More