عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار، رہا کرنے کا حکم

ہم نیوز  |  May 11, 2023

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خا ن کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیکررہا کرنے کا حکم دیدیا۔

ہم نیوز کے مطابق عمران خان کوروسٹرم پر بلا لیا گیا،چیف جسٹس نے کہا آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ملک میں آپ کی گرفتاری کے بعد تشدد کے واقعات ہورہے ہیں،ہم ملک میں امن چاہتے ہیں،

یہ بات کی جارہی ہے کہ آپ کے کارکنان غصے میں باھر نکلے،ہم آپ کو سننا چاہتے ہیں، بتائیں،آپ 9 مئی کو کورٹ میں بائیو میٹرک روم میں موجود تھے۔

جب ایک شخص کورٹ آف لا میں آتاہے تو اس کا مطلب وہ کورٹ کے سامنے سرنڈر کرتا ہے،عدالت چاہتی ہے آپ خود ملک میں فسادات کی مذمت کریں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ ہر شہری کو قانونی حق دے گی ،عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی تھی، عمران خان کو کل ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More