عمران خان پولیس لائن سے روانہ

ہم نیوز  |  May 11, 2023

 سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد پولیس سابق وزیراعظم کو لے کر عدالت روانہ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کا انسداد دہشتگردی اسکواڈ عدالت کے اطراف موجود ہے جب کہ پولیس کی جانب سے عدالت کے باہر سے غیر معینہ گاڑیوں کو بھی ہٹادیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More