عمران خان کو ختم کرنے سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوگی، شیخ رشید

ہم نیوز  |  May 11, 2023

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اس حکومت کا کوئی والی وارث نہیں، ان کااحترام ہے نہ کوئی مقام۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیب کوگالیاں دینے والے نیب کے شادیانے بجارہے ہیں، عدالتوں کے احترام کی بجائے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔

تیرہ پارٹیوں کی یہی خواہش ہے کہ عمران خان نااہل ہو اور جیل میں ہو، اداروں کوبخوبی علم ہے حکومت کی اہلیت اورصلاحیت صفر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز کی تقاریر رضیہ بٹ کے ناول کے سوا کچھ نہیں تھیں،اداروں کا احترام ہے،عمارتوں اور املاک کو نقصان پہنچانا مناسب نہیں ہے۔

جلاؤ گھیراؤ اس لیے ہواکہ لوگ خود گھروں سے نکل آئے،قیادت کو اٹھا ئیں گے تو پھر لوگوں کو لیڈ کون کرے گا؟

عمران خان کو ختم کرنے سے پی ٹی آئی ختم نہیں ہوگی،سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر ذوالفقار بھٹو مفتی محمود سے بات کرسکتے ہیں تو یہ کیوں نہیں کرسکتے؟

حکمرانوں نے جتنی نیب ترامیم کی ہیں ان کا فائدہ عمران خان کو ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More