سرکاری و نجی اداروں پر حملوں، توڑ پھوڑ، تشدد اور جلاؤ گھیراؤ، گرفتارافراد کی تعداد میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار افراد کی تعداد 1386 تک پہنچ گئی ہے،پنجاب بھر میں 145 سے زائد پولیس افسران اور اہلکار شدید زخمی ہوئے۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ پنجاب پولیس کی69 گاڑیوں کی توڑ پھوڑکرنے کے بعد نذر آتش کیا گیا،آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہچانے والوں کی سرکوبی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
پنجاب پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان کے خلاف 7 مقدمات درج کئے گئے، 4 مقدمات میں دہشتگردی، قتل، اقدام قتل، لوٹ مار کی دفعات شامل ہیں۔
جناح ہاؤس پر حملے کی ایف آئی آر تھانہ سرور روڈ پر درج کی گئی ہے، مقدمے میں دہشتگردی اور 20 سے زائد سنگین دفعات شامل ہیں،مقدمے میں عمران خان، شاہ محمود قریشی اور 1500 کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں محمود الرشید اور اسلم اقبال پر 2 کارکنوں کی ہلاکت کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔