جدوجہد عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز  |  May 11, 2023

اسلام آباد: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جدوجہد عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے اپنی گرفتاری سے قبل بیان دیا کہ 40 سال تک ایمانداری کی سیاست کی ہے اور میرا دامن صاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی ملال نہیں اور میں ںے کوئی اشتعال انگیز بیان نہیں دیا جبکہ یہ جدوجہد عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح ہے کہ گزشتہ شب شاہ محمود قریشی کو گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا جبکہ گزشتہ روز صبح بھی شاہ محمود قریشی کو عدالت سے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم وکلا نے ان کی گرفتاری کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More