ایون فیلڈ کے باہر احتجاج پر پابندی عائد

ہم نیوز  |  May 11, 2023

لندن: پولیس نے ایوان فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی۔

لندن پولیس نے ایون فیلڈ میں نواز شریف کی رہائش گاہ اور نواحی شاہراہوں پر احتجاج کرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی جس کا اطلاق جمعرات کی شب 11 بجے تک ہو گا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کے باعث وہاں کے رہائشی پریشان ہو گئے اور ان کا جینا دوبھر ہو گیا جس کے باعث احتجاج پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایون فیلڈ کے باہر امن و امان قائم رکھنے کے لیے صبح سے ہی پولیس کی بھاری موجود رہی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More