کیا تحریک انصاف کی قیادت کورکمانڈر حملے میں ملوث ہیں؟ آڈیو لیکس نے بحث چھیڑ دی

ہم نیوز  |  May 11, 2023

لاہور: کورکمانڈر ہاؤس لاہور میں حملے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کی آڈیو سامنے آ گئی جس نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔

لیک ہونے والی آڈیو میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اور ان کے بیٹے علی چودھری آپس میں بات کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ ہم نے پورے کور کمانڈر ہاؤس کو تباہ کر دیا ہے۔

علی چوہدری نے اعجاز چوہدری سے پوچھا کہ کیا گولیاں چلی ہیں؟ جس پر اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ ہاں فائرنگ ہوئی، پہلے ہوائی فائرنگ ہوئی پھر ایک برسٹ مارا گیا جس میں 3 لوگوں کو گولیاں لگیں۔

آڈیو میں کہا گیا کہ گملے سے لے کر گھر کی کوئی چیز باقی نہیں بچی، سب کچھ اڑا دیا۔

اس کے علاوہ شیخ امتیاز اور صغیر وڑائچ کی مبینہ آڈیو بھی سامنے آئی جس میں صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کہ شیخ صاحب اپنے علاقے بند رکھنے ہیں یا سینٹرل پوائنٹ؟

یہ بھی پڑھیں: 

شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہم ادھر سارے کور کمانڈر ہاؤس میں اکھٹے ہوگئے ہیں، جس پر صغیر وڑائچ پوچھتے ہیں کور کمانڈر ہاؤس؟ پھر ہم بھی وہاں پہنچ جائیں؟ اس پر شیخ امتیاز کہتے ہیں کہ ہاں پہنچ جائیں۔

کئی ایک ویڈیو اور آڈیو میسیجر میں پی ٹی آئی کے لیڈرز اپنے کارکنوں کو جناح ہاؤس پر اکھٹے ہونے کی بات کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More